<p>اننت ناگ: وادی کشمیر میں مگس پروری کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس میں اننت ناگ ضلع شہد کی پیداوار میں سر فہرست ہے۔ محکمہ اپیکلچر کے مطابق، اننت ناگ میں 346 نجی بی کیپرز (مگس بان) ہیں، جن کے پاس 26,000 کالونیاں ہیں، اور یہاں ہر سال تقریباً4221 کوئنٹل شہد کی پیداوار ہوتی ہے جو جموں کشمیر کے کسی بھی ضلع کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔</p><p>حکومت گر چہ HADP جیسی اسکیمیں، سبسڈی اور تربیت فراہم کر کے اس شعبے کو مزید فروغ دے رہی ہے تاہم مگس پروری سے وابستہ کسانوں نے حکام سے ہجرت کے دوران انہیں تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ </p>